ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور تین بچوں کے اغوا کا مقدمہ درج:
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 14دسمبر۔ 2009ء) ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے تین بچوں کے اغواء کا مقدمہ کراچی کے گلشن اقبال تھانے میں درج کرلیا گیاہے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف ایف آئی آرمیں درج کیا گیاہے کہ ڈاکٹر عافیہ اور ان کے تین بچوں کو تیس مارچ دو ہزار تین کو گلشن اقبال سے اغواء کیا گیا۔ تفتیش ایس ایس پی انویسٹی گیشن نیاز احمد کھوسو کے حوالے کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا مقدمہ امریکا کی ایک عدالت میں زیر سماعت ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




