اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکی تحویل میں" پر مزید كوریج

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا:
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 14دسمبر۔ 2009ء)کراچی پولیس نے چھ سال کے بعد پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا ہے۔گلشن اقبال تھانے میں یہ مقدمہ ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی مدعیت میں دائر کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ان کی بہن تیس مارچ دو ہزار تین کو اپنے گھر گلشن اقبال سے کراچی ائرپورٹ جانے کے لیے نکلیں تھیں جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں۔ڈاکٹر فوزیہ کی درخواست کے مطابق ان کی بہن اسلام آباد کے لیے نکلی تھیں، نہ وہ راولپنڈی ایئرپورٹ پہنچیں اور نہ ہی واپس گھر آئی ہیں اس لیے انہیں شبہ ہے کہ انہیں اغوا کیا گیا ہے۔اس مقدمے کے تفتیشی افسر شاہد قریشی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فوزیہ سے رابطہ کیا گیا ہے، ان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا جس کی روشنی میں تفتیش ہوگی۔ان کے مطابق ڈاکٹر فوزیہ نے ایف آئی آر میں خود تحریر کیا ہے کہ ان کی بہن امریکی جیل میں ہیں۔شاہد قریشی کا کہنا ہے کہ’انہوں نے یہ تحریر نہیں کیا کہ وہ کس کے ساتھ تھیں، کہاں کے لیے نکلی تھیں، کیا ہوا تھا؟ اغوا ہونے کے بعد کیا انہیں آگاہ کیا گیا تھا؟۔ یہ سب سوالات ڈاکٹر فوزیہ سے کیے جائیں گے۔ڈاکٹر عافیہ کو مبینہ طور پر امریکہ کے حوالے کرنے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ میں بھی درخواستیں زیر سماعت ہیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی پاس بھی یہ معاملہ زیر بحث ہے اور کمیٹی ڈاکٹر عافیہ کی امریکہ منتقلی کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کے بیٹے کا بیان بھی ریکارڈ کیا جائے گا جو اس وقت ان کے ساتھ تھا۔ مقدمے کی تفتیش کے لیے پولیس کی مشترکہ تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ڈاکٹر فوزیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایف آئی آر درج کرانے کے لیے کئی درخواستیں دی تھیں۔ انہیں علم نہیں ہے کہ کس درخواست پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ڈاکٹر عافیہ کو مبینہ طور پر امریکہ کے حوالے کرنے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ میں بھی درخواستیں زیر سماعت ہیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی پاس بھی یہ معاملہ زیر بحث ہے اور کمیٹی ڈاکٹر عافیہ کی امریکہ منتقلی کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔ڈاکٹر فوزیہ کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے دباوٴ میں آکر پولیس نے یہ ایف آئی آر درج کی ہے۔ کیونکہ قائمہ کمیٹی نے پولیس حکام کو روبرو طلب کیا تھا، ہنگامی بنیادوں ہر آیف آئی آر درج کرکے وہاں جاکر بتایا گیا ہے کہ مقدمہ درج ہے۔ڈاکٹر فوزیہ کے مطابق انہوں نے ایف آئی آر کے لیے جو درخواستیں دی تھیں ان میں کچھ نام بھی نامزد تھے، عدالت میں خفیہ اداروں کو بھی شامل کیا گیا تھا، 'مختلف طریقوں سے مختلف درخواستیں دی گئیں کہ کچھ نہیں تو نامعلوم کے خلاف ہی مقدمہ کردیں۔

14/12/2009 18:06:32 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب كو بھیجئیے
اس خبر كو اپنی اہم خبروں میں محفوظ كیجئیے
صفحہ پرنٹ كیجئیے
 

 

 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.