ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا مقدمہ لڑنے کیلئے 70 ہزار ڈالر جمع ہو گئے:
سان فرانسسکو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جون ۔2009ء) امریکہ میں مقیم مسلمانوں کی تنظیم نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا مقدمہ لڑنے کیلئے 70 ہزار ڈالر کی رقم جمع کر لی۔ امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگل فنڈ آف امریکہ نامی تنظیم جس نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکی عدالتوں میں دفاع کیلئے خصوصی فنڈ قائم کر رکھا ہے اس غرض کیلئے ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ امریکی شہر سانتا کلارا کے کمیونٹی سنٹر میں منعقد ہونے والی اس تقریب مین 300 افراد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان امریکن ڈیموکریٹک فورم کے صدر ڈاکٹر آغا سعید نے کہاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے مقدمہ پر 17 لاکھ ڈالر کے اخراجات آئیں گے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ وہ اس مقصد کیلئے اعلان کردہ رقم جلد جاری کرے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




