لاہور،‌لوڈشیڈنگ اور بلوں میں اضافے کیخلاف اُردو بازار کے تاجروں نے ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ بلاک کر رکھا ہے۔

لاہور، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بلوں میں اضافے کیخلاف احتجاج کے موقع پر مشتعل مظاہرین نے لیسکو آفس کے باہر دفتری سامان کو آگ لگائی ہوئی ہے۔

لاہور، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بلوں میں اضافے کیخلاف احتجاج کے موقع پر مشتعل مظاہرین کی فیروزپور روڈ پر لیسکو آفیس میں توڑ پھوڑ کے بعد عملہ ریکارڈ اُٹھا رہا ہے۔

لاہور، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بلوں میں اضافے کیخلاف احتجاج کے موقع پر مشتعل مظاہرین راستہ بند کرنے کیلئے رکھے گئے بیرئیر اُٹھا کر بھاگ رہے ہیں۔

لاہور، لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کے دوران مظاہرین کی طرف سے نذرآتش کئے گئے پیٹرول پمپ کا ریکارڈ بکھرا ہوا ہے۔

لاہور، لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کے دوران مظاہرین کی طرف سے نذرآتش کئے گئے پیٹرول پمپ پر مظاہرین جمع ہیں، مذکورہ پمپ کے سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔

لاہور، لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کے دوران مظاہرین کی طرف سے نذرآتش کئے گئے پیٹرول پمپ سے دھواں‌اُٹھ رہا ہے۔

لاہور، لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کے دوران مظاہرین کی طرف سے نذرآتش کئے گئے پیٹرول پمپ سے ڈیزل بہنے کے باعث موٹر سائیکل سوار خواتین سڑک پر گری ہوئی ہیں۔

لاہور، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف شہری دھرم پورہ میں سڑک بلاک کرنے کے بعد احتجاج کر رہے ہیں۔

لاہور، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف شہری دھرم پورہ میں سڑک بلاک کرنے کے بعد احتجاج کر رہے ہیں۔

لاہور، ہال روڈ کے تاجر مال روڈ پر لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

لاہور، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف تاجر ٹائر جلا کر احتجاج کر رہے ہیں۔

کوئٹہ، لوڈشیڈنگ کیخلاف جمعیت علمائے اسلام کی شٹر ڈائون ہڑتال کی کال پر شہر میں دکانیں بند پڑی ہیں۔

سیالکوٹ، گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف خواتین نے احتجاجا سڑک پر ٹائر جلا کر آگ لگائی ہوئی ہے۔

سیالکوٹ، صنعتی کارکن بدترین لوڈشیڈنگ پر واپڈا اور حکومت کیخلاف احتجاج کر رہا ہے۔