لاہور،شدید‌لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کے دوران تاجروں اور شہروں نے سڑک پر ٹائر جلائے ہوئے ہیں۔

لاہور،لوڈشیڈنگ کیخلاف مقامی ایسوسی ایشن کے کارکن ٹائر جلا کر احتجاج کر رہے ہیں۔

راولا کوٹ، لوڈشیڈنگ کیخلاف شٹر ڈاون اور پہیہ جام کے دوران اڈا بند پڑا ہوا ہے۔

راولا کوٹ، واپڈا کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ کرنیوالے مظاہرین پر پولیس کی اندہ دھند فائرنگ کا منظر۔

مظفر آباد، جموں‌ کشمیر سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام لوڈشیڈنگ کیخلاف پر امن مظاہرے میں شریک مظاہرین پر پولیس اہلکار لاٹھی چارج کر رہے ہیں۔

”کیا یہی انصاف ہے ؟“ راولا کوٹ، لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ سے بازو میں‌ گولی لگنے والے شخص کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پشاور، حاجی کیمپ مینٹھی ٹاون کے رہائشی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔

لاہور،وفاقی وزیرپانی و بجلی راجہ پرویز اشرف واپڈا ہائوس میں‌بجلی کے بحران پر واپڈا اور پیپکو کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

بنوں، شباب ملی صوبہ سرحد کے نائب صدر عبد الروف قریشی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کیخلاف ٹائر جلا کر احتجاج کر رہے ہیں۔

بنوں، تاجر برادری اور سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کارکن لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔

لاہور، بجلی کے شدید بحران کے باوجود دوپہر کے وقت کوئینز روڈ پر سٹریٹ لائٹس جل رہی ہیں۔

لاہور، اسلامی جمعیت طلبا کی حجاب ریلی کے موقع پر پولیس اہلکار کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے واپڈا ہاوس کے سامنے بیریئر لگائے الڑٹ کھڑے ہیں۔

لاہور، مال روڈ پر لوڈشیڈنگ کیخلاف ہونیوالے احتجاج میں شریک خواتین بجلی کے بل نذر آتش کر رہی ہیں۔

لاہور، انجمن تاجران کی طرف سے ہڑتال کی کال کے باوجود انار کلی بازار میں‌ دوکان کھلی ہوئی ہے۔

لاہور، انجمن تاجران کی ہڑتال کی کال پر مارکیٹیں بند پڑی ہیں۔