کے ای ایس سی کو طویل لوڈشیڈنگ ختم کرنیکی ہدایت:
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔17مارچ۔ 2010ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کے ای ایس سی کو طویل لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق گورنر سندھ نے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی ہدایت کردی ہے۔ گورنر سندھ کا کہناہے کہ کے ای ایس سی شام سات بجے کے بعد معمول کے مطابق بجلی فراہم کرے گی۔ واضح رہے کہ کے ای ایس سی اور پی ایس او کے مابین فرنس آئل کی فراہمی پر اختلافات کے بعد کے ای ایس سی نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا تھا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




