اگلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید كوریج

تپہ مومندمیں پانی کی بندش اور بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ کو ختم کیا جائے ،صابرحسین اعوان:
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔14مارچ۔2010ء) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور و سابق ممبر قومی اسمبلی صابر حسین اعوان نے کہا ہے کہ سپیر ا ڈیم باڑہ کے پانی پر تپہ مومند کے علاقوں یونین کونسل شیخ محمد ی ، سلمان خیل اور شیخان کے عوام کا حق ہے ان علاقوں کے عوام کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے کیونکہ ان علاقوں کے زیادہ تر لوگ زراعت سے وابستہ ہے ۔ وہ این اے فور کے یونین کونسل شیخان کے علاقہ مشتر زئی حجر ہ انو ر خان میں عوامی اجتما ع سے خطا ب کر رہے تھے ۔ اجتماع سے امیر جماعت اسلامی پی ایف گیارہ فضل کریم ماشو خیل ، ہدایت اللہ خان اور غلام اکبر نے بھی خطا ب کیا ۔صابر حسین اعوان نے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ این اے فور کے زیادہ تر عوام کا دار و مدار زراعت پر ہے اور پانی کی بروقت اور صحیح مقدار کی عدم فراہمی سے تیا ر فصلیں خراب ہو سکتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے زندگی کے تما م شعبوں کو بحرانوں سے دو چا ر کر دیا ہے۔ بجلی کی بے تحاشا لو ڈشیڈنگ نے عوام کو شدید مشکلا ت سے دو چا ر کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں بجلی ، گیس ، چینی ، آٹا اور امن و امان نا پید ہیں ۔ حکمرانوں نے اپنے مراعات و تنخواہوں میں اضافہ کے سو ا کو ن سا کا رنا مہ انجا م دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ این اے فو ر کے علاقوں میں اب بھی 15 سے 18 گھنٹے لو ڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ تپہ مومند کے علاقوں میں پانی کی بندش اور بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ پر مزید خاموش نہیں رہیں گے ۔ عوا م کے شانہ بشانہ اس مشکل وقت میں کھڑ ے ہو ں گے اور ان کے حق کے حصو ل کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کر یں ۔ مو جودہ حکمرانوں میں نہ عوامی مسائل کے حل کی اہلیت اور نہ ان کو دلچسپی ہے ۔

14/03/2010 18:29:49 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب كو بھیجئیے
اس خبر كو اپنی اہم خبروں میں محفوظ كیجئیے
صفحہ پرنٹ كیجئیے
 

 

 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.