UrduPoint.com. <Home Page>
 

اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

بجلی کے نرخوں میں کمی‘حکومت 40ارب کا خسارہ برداشت کرے گی‘راجہ پرویز اشرف:
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین23نومبر2008 ) بجلی و پانی کے وفاقی وزیر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ توانائی کا بحران سابقہ حکومت کی نااہلی ہے بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھا کر ممکنہ مشکلات سے نمٹنے کیلئے سابق دور میں حکمرانوں نے کچھ کیا ہوتا تو ہمیں آج مشکلات پیش نہ آتیں حالات کے پیش نظر حکومت کو بجلی کے بلوں میں مجبورا اضافہ کرنا پڑا جو عوامی مطالبے پر واپس لے لیا گیا ہے نرخوں میں کمی کے باعث چالیس ارب روپے کا خسارہ حکومت سبسڈی کی صورت میں برداشت کرے گی ٹیرف سے سب سے زیادہ عام آدمی کا خیال رکھا گیا ہے اضافہ میں اے سی استعمال کرنے والے امراء طبقہ پر بوجھ بڑھایا گیا تھا لیکن عوامی احتجاج نے فیصلہ بدل دیا جس سے سب کو فائدہ ہوا ایک پروگرام میں اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ واپس لیئے جانے پر اضافہ شدہ بلوں کی رقم آئندہ بلوں میں ایڈجسٹ کی جا رہی ہے اب بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا ارادہ ترک کر دیا ہے ماضی میں پانی کے اخراج میں کمی کے باعث لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ طویل رہا لیکن موسم کی تبدیلی اور بارشوں کے باعث پانی کے ذخائر میں اضافہ سے صورتحال بہتر ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ نہروں کی بندش کے باعث دسمبر میں لوڈ شیڈنگ ہو سکتی ہے تاہم صارفین کو زیادہ پریشانی نہیں ہو گی حکومت توانائی کے بحران کے حل کیلئے لانگ ٹرم مڈ ٹرم اور شارٹ ٹرم بنیادوں پر عملی اقدامات کر رہی ہے ملک کے وسیع تر مفاد کیلئے ڈیمز تعمیر کئے جائیں گے سستی بجلی کیلئے کوئلے ایٹمی پانی کے منصوبوں پر عمل جاری ہے بجلی چوری کی روک تھام پری پیڈ کارڈ سسٹلم متعارف کروائیں گے-انہوں نے کہا کہ گزشتہ آٹھ برسوں میں بجلی کا ایک یونٹ بھی پیدا نہیں کیا گیا سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے خالی سڑک پر بھاشا ڈیم کا بورڈ لگا کر پراجیکٹ کا افتتاح کر کے قوم سے فراڈ کیا انہوں نے کہا کہ مصائب میں عوا کو بھی صبر وتحمل سے کام لینا چاہئے بحرانوں پر قابو پانے کیلئے بڑے پلازوں سی این جی سٹیشنز اور عمارتوں کو دلہن کی طرح سجانا بجلی کا ضیاع ہے صارفین کو بھی حکومت سے تعاون کرنا ہو گا-

23/11/2008 16:20:17 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے
 

 

 


 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Langkawi Point
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2013. All rights reserved.