اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

بجلی کی طلب میں کمی کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری:
کراچی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین23نومبر2008 )موسم سرما کا آغاز،بجلی کی طلب میں کمی کے باوجودکراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کی جانب سے مختلف رہائشی علاقوں میں لوڈ شیدنگ کا سلسلہ بدستورجاری ہے۔ کے ای ایس سی کے ترجمان کے مطابق سردیوں کی آمد سے کراچی میں بجلی کی طلب میں 120سے 140 میگاواٹ کی کمی واقع ہوئی ہے۔ تاہم بجلی کی طلب میں کمی کے باوجودشہرکے مختلف علاقوں میں ڈیڑھ سے دو گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ جاری رہا۔ کے ای ایس سی ذرائع کے مطابق بن قاسم پاور پلانٹ کو گیس پر چلانے کی وجہ سے بجلی کی پیداواری صلاحیت مطلوبہ مقدار سے کم ہے اور اس وقت شہر کو 300 میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔اس وجہ سے مختلف رہائشی علاقوں میں دن میں دو مرتبہ، ڈیڑھ سے دو گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے

23/11/2008 13:39:19 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے