اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

بجلی کےبلوں کی وصولی میں تیزکی جائے،پرویزاشرف:
اسلام آباد( اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین22نومبر2008)وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے پیپکو اور بجلی کی دیگر ترسیلی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ سال جون کے آخر تک بجلی کے بلوں کی مد میں کم از کم پچاس ارب روپے کی وصولی یقینی بنائیں ۔ جبکہ اس سال دسمبر کے آخر تک تمام موجودہ بلوں کی مد میں بقایات جات کی واپسی ممکن بنائی جائے ۔ اسلام آباد میں بجلی کی ترسیلی کمپنیوں کے حکام کے اجلاس میں انہوں نے واضح کیا کہ بقایاجات کی عدم وصولی کی صورت میں متعلقہ کمپنی کے سی ای او کے خلاف انضباطی کارروائی ہوگی۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے بجلی کی ترسیلی کمپنیوں کی جانب سے بقایا جات کی وصولی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور اس عمل کو تیز تر کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی تا حکم ثانی برقرار رہے گی ۔ وفاقی وزیر نے یہ ہدایت بھی کی کہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے

22/11/2008 19:08:13 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے