اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

مردان‘گیس وبجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرہ‘صوابی روڈ بند کر دی گئی:
مردان(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین14جنوری2009 )مردان کے شہری علاقہ کس کورونہ کے سینکڑوں عوام کا بلی اور سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شدید مظاہرہ‘مظاہرین نے مردان صوابی روڈ کو آدھے گھنٹے تک ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند کر دیا-مظاہرین نے واپڈا اور محکمہ سوئی گیس کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی-مظاہرین کی قیادت غلام صدیق‘ نصیر چاچا‘ عبداللہ کونسل اور دیگر معززین علاقہ کررہے تھے-جلوس کے قائدین نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ واپڈا اور سوئی گیس والوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے جبکہ ناجائز لوڈ شیڈنگ سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے سروس کے اس شدید موسم میں سوئی گیس ناپید ہو چکا ہے جبکہ حکمرانوں اور اعلی حکام نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں انہوں نے دھمکی دی کہ اگر فی الفور بجلی اور سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم نہ کر دیا گیا تو واپڈا اور سوئی گیس کے دفاتر کے گھیراؤ کریں گے اور حالات کی خرابی کی ذمہ داری مذکورہ حکام پر عائد ہو گی-

14/01/2009 14:51:08 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے