اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

آئندہ سال بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ کیاجائیگا،شوکت ترین:
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین05دسمبر2008 ) مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ واپڈا کا پچپن ارب روپے کا خسارہ پور اکرنے کے لئے اپریل دو ہزار نو میں بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔اسلام آباد میں میڈیا کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ واپڈا کا مجموعی خسارہ ایک سو پچیاسی ارب روپے ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے نرخوں میں حالیہ اضافے سے پینتالیس روپے حاصل ہوں گے جبکہ حکومت پینسٹھ ارب بجلی ترسیل کرنے والے ادارے خود پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا کے ذمہ اسی ارب روپے ،کے ای ایس سی کے ذمہ پچپن ارب روپے اور صارفین کے ذمہ واپڈا کے اسی ارب روپے واجب الادا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خسارے میں چلنے والے بجلی ترسیل کرنے والے اداروں کی نجکاری کرے گی۔شوکت ترین نے کہا کہ نومبر میں ٹیکس وصولیاں اہداف سے اسی ارب روپے کم رہیں،جس کے باعث پر تعیش اشیا پر ٹیکس لگانا ضروری ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی بی آر میں انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے انتظامی امور کا کو آپس میں ضم کیا جائے گا۔

05/12/2008 14:17:49 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے