اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

کراچی میں گرمی کی شدت سے تین افراد چل بسے:
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جون ۔2010ء)کراچی میں گرمی کی شدت سے تین افراد چل بسے ۔ ایدھی ذرائع کے مطابق کینٹ اسٹیشن پر علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگی نمبر سات سے55سالہ سید نصیرالدین نامی شخص کی لاش ملی,جبکہ گل بائی کانٹا کے قریب45سالہ اسماعیل گرمی کی شدت سے بے ہوش ہوگیا جو اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا، متوفی کھڈا مارکیٹ کا رہائشی تھا،اسٹیل ٹاون کے علاقے سے 60سالہ پیر محمد نامی شخص کی لاش اسپتال لائی گئی جہاں ڈاکٹروں نے گرمی کی شدت کو موت کا باعث قرار دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج گرمی کی شدت 34.3ریکارڈ کی گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب70فیصد رہا جبکہ سندھ کے دیگر علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر آئندہ تین روز تک برقرار رہے گی۔

21/06/2010 23:04:05 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے