وزارت عظمی کے عہدے کو مضبوط کرنے کے بجائے اداروں کو مضبوط کیاجارہا ہے، وزیراعظم گیلانی، حکومت کو بجلی کی لوڈشیڈنگ، بیروزگاری، پانی کی قلت کے مسائل کا علم ہے، تقریب سے خطاب:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔25مارچ 2010ء)وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ وزارت عظمی کے عہدے کو مضبوط کرنے کے بجائے اداروں کو مضبوط کیاجارہا ہے۔اسلام آباد میں حکومت کی دوسالہ کارکردگی کے حوالے سے تصویری نمائش کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ حکومت شہید بینظیر بھٹو کے منشور پر پوری طرح عمل پیرا ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تصویری نمائش اس با ت کی عکاسی کرتی ہے کہ حکومت نے فروری دو ہزار آٹھ سے لیکر ابتک کتنے مراحل طے کئے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ حکومت کو بجلی کی لوڈشیڈنگ ، بیروزگاری ، پانی کی قلت کے مسائل کا علم ہے ۔ حکومت ان مسائل سے نمٹنے کے لئے اقدامات کررہی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ حکومت وزارت عظمی کے عہدے کو مضبوط کرنے کے بجائے اداروں کو مضبوط کر رہی ہے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




