اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

قومی تونائی کانفرنس کا اجلاس منگل کو ہوگا:
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26جولائی۔2010ء)وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے قومی تونائی کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے جائزہ اجلاس کل منگل کو اسلام آباد طلب کر لیا گیا ہے۔وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزارت پانی وبجلی اور متعلقہ اداروں کے حکام کے علاوہ چاروں وزرائے اعلیٰ کی شرکت بھی متوقع ہے. اجلاس کے دوران ہفتے میں دوچھٹیوں سمیت قومی تونائی کانفرنس میں کئے گئے فیصلوں کی مدت اکتیس جولائی کو ختم ہونے کے حوالے سے امور زیر غور آئیں گے۔جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت پانی وبجلی نے سفارش کی ہے کہ ہفتے میں دو چھٹیوں سمیت قومی تونائی کانفرنس کے فیصلوں پر جولائی کے بعد بھی عملدرآمد جاری کررکھا جائے تاکہ بجلی کی بچت سے کسی حد تک بجلی کے بحران پر قابو پایا جا سکے

26/07/2010 23:25:34 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے