اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

ملک میں جاری گرمی اورحبس کی لہر کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ، شارٹ فال 2700میگاواٹ تک پہنچ گیا:
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جولائی۔2010ء)ملک میں جاری گرمی اورحبس کی لہر کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ، شارٹ فال 2700میگاواٹ تک پہنچ گیا،شارٹ فال کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں10سے 12گھنٹے کی اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے۔پیپکوترجمان کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار13727اور طلب 16329میگاواٹ ہے۔،پیپکوکے اعدادوشمار کے مطابق کراچی کو 630میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے ۔ہائیڈل ذرائع سے5849اورتھرمل سے2256میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔،پیپکوکاکہناہے کہ آئی پی پیز سے 5528اورکرائے کے بجلی گھروں سے 94میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی نہ آنے سے چھوٹے بڑے شہروں میں پانچ سے سات جبکہ دیہات میں دس گھنٹے تک شیڈول کے علاوہ اضافی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے عوام کی زندگی عذاب بن گئی ہے ۔ لوگوں نے پیپکوسے مطالبہ کیاہے کہ ملک میں مساوی بنیادوں پر لوڈشیڈنگ کی جائے اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیاجائے۔

26/07/2010 19:02:43 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے