اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

ملک بھر میں قیامت خیز گرمی،بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ جاری:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی۔2010ء)ملک کے میدانی علاقے ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں،گرمی بڑھنےکے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جس سےعوام دوہری مشکل کا شکار ہوگئے ہیں۔پیپکو ذرائع کے مطابق شہروں میں آٹھ سے سولہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں اٹھارہ سے بیس گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔گرمی کی شدت اور لوڈ شیڈنگ میں اضافے سے جہاں عوام بےحال ہیں وہیں کاروبار زندگی بھی بری طرح متاثر ہوا ہے،بلوچستان کے مختلف شہروں میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے کوئٹہ میں آٹھ گھنٹے جبکہ صوبے کے مختلف اضلاع میں سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے ،جس سے زرعی شعبہ متاثر ہورہا ہے۔

25/05/2010 13:22:52 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے