پشاور ہائی کورٹ نے عدالتوں میں لوڈشیڈنگ پر ازخود نوٹس لے لیا:
پشاور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5جولائی۔2010ء)پشاور ہائی کورٹ نے صوبہ بھر کی عدالتوں میں جاری لوڈشیڈنگ کا ازخود نوٹس لیتے ہویے پیسکو حکام کو کل طلب کرلیا ہے۔پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس دوست محمد خان پر مشتمل سنگل بینچ نے صوبہ بھر میں عدالتی اوقات کار کے دوران بجلی کی جاری لوڈشیڈنگ پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اشتیاق ابراہیم اور ڈپٹی اٹارنی جنرل مزمل خان کو طلب کرکے ان سے لوڈشیڈنگ کے بارے میں استفسار کیا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




