اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

واپڈا اور پیپکو میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی:
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 جولائی۔2010ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے واپڈا اور پیپکو میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کی بحالی میں ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیاجائے۔
اسلام آباد میں وزارت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے واپڈا حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام بڑے بیراجوں اور ڈیموں پر موجود رہیں، اور صورتحال کو مانیٹر کریں۔ وزارت کے مطابق واپڈا اور پیپکو کے ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

30/07/2010 21:29:07 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے