اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

کراچی : بجلی کی لوڈشیڈنگ ، شہر میں پانی کی قلت:
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10جولائی۔2010ء)کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت ہوگئی ہے۔ واٹر بورڈ کے پمپنگ اسٹیشن بند ہونے سے شہر کو مجموعی طور پرپانچ کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔واٹر بورڈ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کو احتیاط سے استعمال کریں ،واٹر بورڈ کے چیف انجینئر نجم عالم نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ واٹر بورڈ کے پپری، گھارو، دھابیجی، کے ٹو، کے تھری اور این ای کے پمپنگ اسٹیشن بند ہونے کی وجہ سے شہر کو پانچ کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہے، پمپنگ اسٹیشنوں پر ہر ایک گھنٹے بعد دو سے ڈھائی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

11/07/2010 23:04:26 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے