بجلی لوڈشیڈنگ، بلوچستان کے مختلف علاقوں احتجاجی ریلیاں:
کوئٹہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4جولائی۔2010ء)بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں طویل اور غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کی جانب سے کوئٹہ ، زیارت ، چمن ، پشین ، کچلاک ، دکی، ژوب ، موسیٰ خیل میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔کوئٹہ میں پشتونخواہ میپ کے دفتر سے نکالی گئی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی میزان چوک پہنچی جہاں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صوبے کے جنوبی علاقوں میں اکیس گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث فصلیں اور باغات خشک ہوگئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




