اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

ملک بھر میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری، عوام سراپا احتجاج:
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 18۔جولائی ۔2010) ملک بھر میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے بجلی کی بندش کے خلاف مختلف شہروں میں گرمی اور حبس سے تنگ عوام احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے۔لاہور میں پیپکو کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر محمد خالد نے آج نیوز کو بتایا کہ ملک میں رواں سیزن کے دوران بجلی کی مجموعی طلب سترہ ہزار دو سو اٹہتر میگاواٹ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس کے باعث شہروں میں آٹھ اور دیہات میں چودہ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کرنا پڑ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپکو کے دو بجلی گھروں میں مسلسل خرابی اور منگلا ڈیم میں پانی کا اخراج کم ہونے کے باعث بجلی کی پیداوار میں ساڑھے گیارہ سو میگا واٹ کی کمی برقرار ہے جبکہ گرمی کی شدید لہر کے باعث بجلی کی طلب میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں تربیلا بجلی گھر سے پیداوار بڑھنے پر صورتحال میں قدرے بہتری آئے گی۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف سیالکوٹ،گوجرانوالہ،حافظ آباد،وزیرآباد،گجرات،شیخوپور،منڈی بہاؤالدین،فیصل آباد،ملتان،تونسہ شریف، خانیوال ،دریا خان اور دنیاپور میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

19/07/2010 17:31:21 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے