اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 1605 میگاواٹ تک پہنچ گیا، لوڈشیدنگ بدستور جاری:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جون۔2010ء) ملک میں بجلی کا شارٹ فال ایک ہزار چھ سو پانچ میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار بارہ ہزار پانچ سو چھیاسی میگا واٹ جبکہ مانگ چودہ ہزار ایک سو اکیانوے میگاواٹ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ہائیڈرل پاوور جنریشن چار ہزار پانچ سو پندرہ میگاواٹ ہے جبکہ تھرمل ذرائع سے دو ہزار دو سو بانوے ،آئی پی پیز سے پانچ ہزار چھ سو اڑتیس اور رینٹل منصوبوں سے ایک سو اکتالیس میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں بارہ سو میگاواٹ صلاحیت کے دس پاوور یونٹس سالانہ مرمت کے باعث بند ہیں جن کا کام پندرہ جون تک مکمل ہونے کا امکان ہے ۔

11/06/2010 14:27:20 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے