عوام پر ایک اور بجلی گرا دی گئی، بجلی نرخ میں چودہ پیسے فی یونٹ اضافہ:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 29جون ۔ 2010ء) عوام پر ایک اور بجلی گرادی گئی۔ بجلی کے نرخ میں چودہ پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جارہا ہے۔ترجمان نیپرا کے مطابق بجلی کے نرخوں میں اضافہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا جارہا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا جبکہ وصولی یکم جولائی سے کی جائیگی۔یہ اضافہ بجلی کی تقسیم کار آٹھ کمپنیوں کے لیے کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے یکم جولائی سے بجلی کے نرخوں میں چھ فیصد اضافے کا فیصلہ پہلے ہی کر لیا ہے۔ مگر اس کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گا یعنی عوام پہلے بجلی نہ ہونے پر ہائے ہائے کرتے تھے اور چند دن بعد بل بھرتے وقت بھی ہائے ہائے ہی کر رہے ہوں گے۔ چاہے گھروں پر بیشتر اوقات بجلی ہو یا نہ ہو۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




