کراچی، دو گھنٹے بعد جناح اسپتال کی بجلی بحال کر دی گئی:
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔21 اپریل ۔2010ء) کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر جناح اسپتال کی بجلی منقطع کردی تھی جسے دو گھنٹے بعد بحال کر دیا گیا ہے۔ کے ای ایس سی نے تین ماہ سے بجلی کے بل ادا نہ کرنے اور واجبات دو کروڑ اٹھائیس لاکھ روپے پہنچنے کے بعد جناح اسپتال کو بجلی کی فراہمی معطل کردی۔ تاہم بعد میں اسے بحال کردیا گیا۔ دو گھنٹے تک بجلی نہ ہونے کے باعث کئی آپریشنز ملتوی کرنا پڑے۔ مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا ۔ جناح اسپتال کی ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ میڈیا کی بدولت کے ای ایس سی نے جناح اسپتال کی بجلی جلد بحال کر دی اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




