دن اور رات کیلئے بجلی کے علیحدہ ٹیرف کا اعلان:
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8 جولائی۔2010ء) پن بجلی کی پیداوار میں اضافے کے بعد دن اور رات کے لئے بجلی کے علیحدہ ٹیرف کا اعلان کردیا گیا۔ڈی جی پیپکو نے کہا ہے کہ دن کے وقت چھ روپے سڑسٹھ پیسے فی یونٹ چارج کئے جائیں گے جبکہ رات کو زیادہ کھپت کے اوقات میں ریٹ دس روپے ستاسی پیسے ہوں گے۔پن بجلی کی پیداوار کا مجموعی پیداوار میں حصہ دو ماہ میں چھبیس فیصد سے بڑھ کر چالیس فیصد ہوگیا جس کے بعد دن اور رات کے لئے بجلی کے علیحدہ ٹیرف کا اعلان کردیا گیا۔ڈی جی پیپکو نے کہا ہے کہ بجلی کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز اکانوے فیصد فی یونٹ سے کم کردیئے جائیں گے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




