ملک میں بجلی کا شارٹ فال دوہزارسات سو تینتیس میگاواٹ ہو گیا، لوڈشیڈنگ جاری:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مئی۔2010ء) ملک میں بجلی کا شارٹ فال دوہزارسات سو تینتیس میگاواٹ ہوگیا ہے جس سے بڑے شہروں میں چھ سے آٹھ اور چھوٹے شہروں اور دیہات میں بارہ سے چودہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
پیپکو ترجمان کے مطابق بجلی کی پیداروار بارہ ہزار نوسو تینتیس اور طلب پندرہ ہزار چھ سو تریسٹھ میگاواٹ ہوگئی ہے۔ پیپکو کا کہنا ہے کہ کے ای ایس سی کو چھ سو پچاس میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ ہائیڈل پاور سے چار ہزارآٹھ سو اکیاسی، تھرمل پاور سے دوہزار سات سو اکتیس میگاوا حاصل ہو رہی ہے۔ ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کے باوجود طویل دورانئے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کے خلاف مختلف شہروں میں صارفین احتجاج کر رہے ہیں۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




