اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

سمندری طوفان سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل ہں،آغاسراج درانی:
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 جون۔2010ء)سندھ کے وزیر بلدیات آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ سمندری طوفان اور بارشوں سے نمٹنے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور کراچی کو محفوظ بنانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ڈی سی او کیمپ آفس کراچی میں صوبائی وزیر رضا ہارون کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے طوفان سے نمٹنے کیلئے اقدامات کیلئے خصوصی ہدایت کی ہے۔ سندھ حکومت بارشوں کے انتظامات کے حوالے سے شہری حکومت کو فنڈز مہیا کریگا۔کراچی میں موجود تمام سوک اداروں کو ایک ہی کمانڈ اینڈ کنٹرول میں لایا جارہا ہے۔ وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ کراچی کے پانچ ٹاؤن صدر، کیماڑی، گڈاپ، بن قاسم اور لانڈھی کو حساس قرار قرار دیا گیا ہے۔ رضا ہارون کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی بارشوں کے دوران حق پرست قیادت نے اپنا کردار ادا کیا تھا اور اس بار بھی اپنا کردار ادا کریگی۔

02/06/2010 18:50:34 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے