اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

بجلی کا شارٹ فال 3266 میگاواٹ ہو گیا، لوڈشیڈنگ بڑھ گئی، عوام پریشان:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 جون۔2010ء) ملک میں بجلی کا شارٹ فال تین ہزار دو چھیاسٹھ میگاواٹ ہوگیا ہے۔ جس کے باعث بڑے شہروں میں آٹھ اور چھوٹے شہروں اور دیہات میں دس سے بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی کے ترجمان کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار بارہ ہزار تین سو ایک اور طلب پندرہ ہزار پانچ سو سڑسٹھ میگاواٹ ہوگئی ہے۔ کے ای ایس سی کو پانچ سو اسی میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ نیشنل گریڈ کو تھرمل پاور سے چار ہزار چھ سو باسٹھ، ہائیڈل پاور سے دوہزار تین سو اٹھاسی، آئی پی پیز سے پانچ ہزار ایک سو پینتیس، رینٹل پاور پراجیکٹس سے ایک سو سولہ میگا واٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔ بلوچستان بجلی کی کمی سے شدید متاثر ہے۔ کوئٹہ میں آٹھ گھنٹے تاہم صوبے کے بیشتر اضلاع میں بیس بیس گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ لوڈشیڈنگ کے باعث ٹیوب ویل کی بندش سے فصلیں ضائع ہورہی ہیں ۔

02/06/2010 15:36:37 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے