ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 2100 میگاواٹ ہو گیا، لوڈشیڈنگ میں اضافہ:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔16مئی۔2010ء) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال اکیس سو میگاواٹ ہوگیا۔ حب جامشورو پانچ سو کے وی کی ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کے دورانئے میں اضافہ ہواہے ۔
ڈی جی پیپکو انجیئنر محمد خالد کے مطابق حب جامشورو کی ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کی وجہ سے حب پاورپلانٹ کا تین سومیگاواٹ کا یونٹ بندکردیاگیا، انھوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کی طلب چودہ ہزار میگاواٹ جبکہ پیدوار بارہ ہزار میگاواٹ ہے ۔
لوڈشیڈنگ میں اضافے کی وجہ سے شہروں میں پانچ سے چھ جبکہ دیہات میں نو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔ ڈی جی پیپکو کاکہناہے کہ سوئی گیس کی جانب سے بجلی گھروں کو گیس کی فراہمی میں کٹوتی سے چھ سو میگاواٹ کی کمی ہوئی ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




