اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

طوفانی بارشوں کےباعث بجلی کی طلب میں‌ کمی، لوڈشیڈنگ عارضی طور پر بند:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔23جولائی 2010ء) ملک میں ہونےوالی بارشوں کےباعث بجلی کی طلب میں نمایاں کمی کےباعث شارٹ فال زیروہوگیا جس سےلوڈشیڈنگ عارضی طور پر ختم کردی گئی ہے۔پیپکو حکام کے مطابق بجلی کی طلب اور پیداوار دونوں تیرہ ہزار ایک سوستاون میگاواٹ ہے،جس سےشارٹ فال ختم ہوگیااور لوڈ شیڈنگ ختم کردی گئی۔تاہم دوسری جانب ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوسکی اور شہروں میں تین سے چارگھنٹے اور دیہات میں آٹھ سے دس گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔پیپکو ذرائع کے مطابق ہائیڈل پیداوار پانچ ہزار سات سو اکتیس، تھرمل دوہزار چوالیس اور آئی پی پیز سے پانچ ہزار تین سو انتیس میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔رینٹل پاور پلانٹس سے صرف 53میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے ،کےای ایس سی کو 670میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے ۔

23/07/2010 13:03:08 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے