اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

ملک بھر میں بجلی کا شاٹ فال چار ہزار سات سومیگاواٹ ہوگیا:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔26مارچ 2010ء) ملک بھر میں بجلی کا شاٹ فال چار ہزار سات سومیگاواٹ ہوگیاہے۔ بڑے شہروں میں دس سے بارہ جبکہ چھوٹے شہروں میں سولہ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔ منگلاڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافے سے بجلی کی ہائیڈل پیداوار میں اضافہ ہواہے جبکہ تربیلاڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈلیول پر برقرار ہے۔ ڈی جی پیپکو انجینئر محمد خالد کاکہناہے کہ سالانہ مرمت کیلئے بند تھرمل یونٹ یکم اپریل تک بجلی کی پیداوار شروع کردیں گے جس سے آنے والے دنوں میں مزید ایک ہزار میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی جس سے یکم اپریل کے بعد بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے میں مدد ملے گی۔ دوسری جانب کراچی میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے میٹرک کے امتحانات دینے والے طلبہ کو مشکلات کاسامناہے۔ میٹرک کے امتحانات کے موقع پر بیشترامتحانی مراکز کی بجلی غائب ہے ۔

26/03/2010 14:32:47 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے