اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

دو چھٹیوں سے ایک ہزار میگاواٹ تک بجلی کی بچت ہو رہی ہے، ایم ڈی پیپکو ۔ اپ ڈیٹ:
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔25 اپریل ۔2010ء)منیجنگ ڈائریکٹر انرجی مینجمنٹ پیپکو محمد خالد نے کہا ہے کہ دو ہفتہ وار چھٹیوں کے نتیجے میں 600سے ایک ہزار میگاواٹ تک بجلی کی بچت ہورہی ہے، شام آٹھ بجے دکانیں بند کرانے سے ملک میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو گیا ہے ، چند روز میں دریاؤں میں پانی کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد ہائیڈل پیداوار میں اضافہ ہو گا اور شارٹ فال میں مزید کمی آئے گی ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں بجلی کی مجموعی طلب 14ہزار206میگاواٹ جبکہ پیداوار 10ہزار644میگاواٹ ہے ، کراچی شہر کو 590میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے ، دو روز بعد بن قاسم پاور پلانٹ چلنے سے شہرکو مزید 350میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔

25/04/2010 17:55:15 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے