ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5000 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا:
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 18۔جولائی ۔2010) ملک میں بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا ہے۔ لاہور میں ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جب کہ دیہی علاقوں میں لوڈشڈنگ کا دورانیہ سترہ سے اٹھارہ گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ پیپکو ذرائع کا کہنا ہے کہ چشمہ ایٹمی پاور پلانٹ کل سے پیداوار شروع کردیگا جب کہ بجلی کا بحران آئندہ ایک دو روز تک جاری رہے گا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




