اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

سروسز ہسپتال میں انرجی سیور لگانے کا سلسلہ شروع، گریڈ 20 سے کم ملازمین کے اے سی بند:
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔25اپریل۔2010ء)میڈیکل سپریٹنڈنٹ سروسز ہسپتال لاہور ڈاکٹر محمد جاوید نے بتایاکہ حکومت کی ہدایات کے مطابق بجلی کی بچت کے شیڈول کا آغاز کردیا گیا ہے۔ بجلی کی بچت پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے انتظامی ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ایم ایس نے کہاکہ بجلی کی بچت کے لئے ہسپتال میں انرجی سیور لگائے جارہے ہیں اور خراب ٹیوب لائٹس کی جگہ انرجی سیور لگائے جائیں گے جبکہ صرف گریڈ 20 کے ڈاکٹروں کے کمروں میں صبح 11 بجے کے بعد ایئر کنڈیشنر چلانے کی اجازت ہوگی۔ ڈاکٹر محمد جاوید نے کہا کہ ہسپتال کو مختلف سیکٹروں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر سیکٹر کا انچارج انتظامی ڈاکٹر ہوگا جو اس امر کو یقینی بنائے گا کہ بجلی بغیر کسی مقصد کے استعمال نہ کی جائے۔ انہوں نے واضح کہا کہ حکومتی احکامات پر سختی سے پابندی کی جائے گی اور خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ سیکٹر کا ڈا کٹر ذمہ دار ہوگا۔

25/04/2010 13:09:43 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے