اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

بجلی کا شارٹ فال 1302 میگاواٹ ہو گیا، 6 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری:
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 جولائی۔2010ء) ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث شارٹ فال تیک ہزار ایک سو دو میگاواٹ ہوگیا جس سے شہروں میں چھ سے آٹھ ، چھوٹے شہروں اور دیہات میں دس سے بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے . پیپکو کے ترجمان کے مطابق بجلی کی مجموعی طلب 17070میگاواٹ اور پیداوار 13968میگاواٹ ہے۔ہائیڈل پیداوار سے 5642میگاواٹ ، تھرمل 2347 سے میگاواٹ اور آئی پی پیز سے 5925میگاواٹ بجلی حاصل ہورہی ہے۔ پیپکو کے مطابق کے ای ایس سی کو 660 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ رینٹل پاور پلانٹس سے 54میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کومل رہی ہے ۔ پیپکو ترجمان کے مطابق موسم کی شدت میں اضافے سے بجلی کی طلب بڑھی ہے۔

16/07/2010 14:32:45 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے