Warning: shuffle() expects parameter 1 to be array, null given in /home/aliurdu/public_html/includes/news_ticker.php on line 3

    Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /home/aliurdu/public_html/includes/news_ticker.php on line 4

اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

قائمہ کمیٹی: پاسپورٹ دفاتر میں بدنظمی کے واقعات پر رپورٹ طلب:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 جون۔2010ء)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پاسپورٹ دفاتر میں بدنظمی کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین چیئرمین سینٹر طلحہ محمود کی صدرار ت میں ہوا جس میں بتایا گیاکہ پاسپورٹ دفاتر میں نئی مشینیں خریدنے کی بجائے میعاد پوری کرجانے والی خراب مشینوں کی مرمت پر کروڑوں روپے خرچ کیئے گئے ہیں۔سینٹر طلحہ محمودنے پشاور ، مردان اور بنوں میں غیر ملکیوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کے حوالے سے بھی پاسپورٹ حکام سے تفصیل طلب کیں۔ اجلاس میں مانسہرہ سے اغوا ہونے والی لڑکی کے بھائی پر اسلام آباد میں ایف آئی آر کے اندراج کا بھی نوٹس لیا گیا جس پر وزیر داخلہ کاکہناتھاکہ اس کی مکمل تحقیقا ت کروائی جائیں گی۔پنجاب میں دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایاکہ پنجابی طالبان جنوبی پنجاب میں خطرنا ک ہوچکے ہیں تاہم جنوبی پنجاب میں کسی قسم کا آپریشن نہیں کیا جارہا۔ انھوں نے بتایاکہ پنجاب حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔ وزیر داخلہ نے طلعت حسین سمیت دیگر پاکستانیوں کی رہائی اور پاکستان آمد کے حوالے سے بھی کمیٹی کو آگاہ کیا۔نجند ہائیڈرو پاور کمپنی نے ٹیرف کیلئے نیپرا کو درخواست دے دی ہے جس میں تیس سال کیلئے پانچ روپے چھیالیس پیسے فی یونٹ نرخ مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ نیپرا حکام کے مطابق پنجند ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پنجند بیراج پر لگایا جائے گا جس پر تین کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر خرچ ہوں گے، یہ منصوبہ دو ہزار تیرہ میں مکمل ہو گا اور اس سے پندرہ میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔

02/06/2010 18:49:43 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے