پشاورسمیت صوبہ بھر میں بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری:
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔29مارچ۔ 2010ء)پشاورسمیت صوبہ بھر میں بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے۔مسلسل لوڈشیڈنگ کیوجہ سے شہر کے بیشترعلاقوں میں احتجاجی مظاہروں کاسلسلہ بھی مزید تیزہوگیا ہے۔پیر کے روزپشاور کے بازار کلاں میں شہریوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور پانی کی بندش کے خلاف مظاہرہ کیا جسے پولیس نے لاٹھی چارج کرکے منتشر کردیا-بازار کلاں اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں نے بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ اور پانی کی بندش کے خلاف بازار کلاں میں ٹائر جلا کر روڈ کو بلاک کردیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی جسے منتشر کرنے کیلئے مقامی پولیس نے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کرکے منتشر کردیا جس پر لوگ مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پولیس کے خلاف نعرے بازی شروع کردی حالات کے پیش نظرپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچا دی گئی تاہم بعدازاں ڈی ایس پی موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے لاٹھی چارج کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منشتر ہوگئے-


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




