UrduPoint.com. <Home Page>
 

اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

وزارت پانی و بجلی ملک بھر میں 32 چھوٹے ڈیم تعمیر کرے گی جس کے بعد بجلی کا بحران ختم ہوجائیگا ،راجہ پرویز اشرف، حکومت نے ایک سال کے دوران بجلی کی پیداوار میں 900 میگا واٹ کا اضافہ کیا، ملک کو روشن اور صاف و شفاف بنانے کے عزم پر گامزن ہیں،قصور میں بلوکی پاور پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب:
قصور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جولائی۔2010ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ وزارت پانی و بجلی ملک بھر میں 32 چھوٹے ڈیم تعمیر کرے گی جس کے بعد بجلی کا بحران ختم ہوجائیگا ، حکومت نے ایک سال کے دوران بجلی کی پیداوار میں 900 میگا واٹ کا اضافہ کیا، ملک کو روشن اور صاف و شفاف بنانے کے عزم پر گامزن ہیں ۔قصور میں بلوکی پاور پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو بجلی کا بحران ورثے میں ملا ہے جس سے نمٹنے کیلئے بجلی پیدا کرنے کے تمام ذرائع پر کام کیا جارہا ہے ۔ بلوکی پاور پلانٹ سے 225 میگاواٹ بجلی سسٹم میں آجائے گی ۔یہ منصوبہ دسمبر 2009ء میں شروع کیا گیا تھا جسے ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے ایک سال کے دوران بجلی کی پیداوار میں 900 میگا واٹ کا اضافہ کیا۔ اگلے دو ماہ کے دوران مزید 800 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں آجائے گی جبکہ رواں سال کے آخر تک 600 میگا واٹ کا مزید اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی مشاورت سے شروع کئے جانے والے بچت کے پروگرام کے بھی خاطر خواہ نتائج حاصل ہورہے ہیں۔ حکومت ملک کو روشن اور صاف و شفاف بنانے کے عزم پر گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت پانی و بجلی ملک بھر میں 32 چھوٹے ڈیم تعمیر کرے گی جس کے بعد بجلی کا بحران ختم ہوجائیگا ۔ صدر آصف علی زرداری کے حالیہ دورہ چین کے دوران 1100 میگا واٹ کے کوہالہ ہائیڈل پاور پراجیکٹ کے معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں جبکہ نیلم جہلم پاور پراجیکٹ تکمیل کے مراحل میں داخل ہوچکا ہے اس سے 969 میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی۔ حکومت بجلی پیدا کرنے اور بحران کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔

17/07/2010 18:57:30 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے
 

 

 


 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Langkawi Point
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2013. All rights reserved.