اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

ڈسکہ،بجلی کے نرخوں میں بار بار اضافہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی:
ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔21مارچ۔2010ء)بجلی کے نرخوں میں بار بار اضافہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ہر ملک کی معیشت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے مگر ہمارے ملک کے نا اہل حکمرانوں اور آمریت کے حامیوں کی وجہ سے ہماری معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ(ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار خالد ملک نے یوتھ ونگ کے ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ 14سے20گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے پہلے ہی عوام کی کمر توڑ دی ہے رہی سہی کسر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے نکالی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت برسراقتدار آکر عوام کی تمام محرومیوں کا خاتمہ کر دے گی اگر میاں محمد نواز شریف کی جمہوری حکومت اقتدار میں رہ کر اپنی مدت پوری کرتی تو آج پاکستان کی تقدیر بدل چکی ہوتی انہوں نے کہا کہ گجرات میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے عمران ظفر انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے اس موقع پر مسلم لیگ یوتھ ونگ کے ڈویژنل رہنما محمد اشتیاق مغل ،گلریز شیخ،عامر اکرام بٹ وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔

21/03/2010 18:25:08 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے