بجلی کی قیمت میں کیا جانے والا حالیہ اضافہ آخری نہیں، عالمی بنک:
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8 جولائی۔2010ء)پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر جان وال نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے بجلی کے نرخوں میں کیا جانے والا حالیہ اضافہ آخری نہیں ،بجلی کی لاگت اور اس کے نرخ میں فرق تاحال برقرار ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جان وال نیکہا کہ بجلی کے نرخوں میں کیا جانے والا حالیہ اضافہ آخری نہیں ہے۔ بجلی کی پیداواری لاگت اور نرخ میں اب بھی کئی سو ارب روپے کا فرق ہے اور اب یہ حکومت پر منحصر ہے کہ وہ اسے نرخ میں اضافہ کرکے ختم کرے یا بجٹ سے پورا کرے۔کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نج کاری سے متعلق جان وال نے کہا کہ حکومت کا کے ای ایس سی کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ دانش مندانہ نہیں تھاجبکہ فیصل آباد اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی جیسی بہتر کمپنیز کی اب تک نج کاری نہیں کی گئی۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




