اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

31 جنوری سے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی کا امکان ہے، پرویز اشرف:
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔14جنوری۔ 2010ء) پانی و بجلی کے وفاقی وزیر راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اکتیس جنوری سے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی کا امکان ہے۔وفاقی وزیر اسلام آباد سے لاہور پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نہروں کی بندش اور دھند کے نتیجے میں ٹرپنگ بڑھنے سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آبی ذخائر سے اخراج شروع ہونے پر پن بجلی کی پیداوار سے شارٹ فال میں نمایاں کمی آئے گی۔ راجا پرویز اشرف نے بتایا کہ ستائیس جنوری کو وزیر اعظم یوسف گیلانی ڈہرکی پاور پلانٹ افتتاح کریں گے۔ وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی نے کہا کہ امریکا نے تربیلا کے توسیعی منصوبے سمیت پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری اور امداد میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تھرڈ پارٹی ایڈٹ کے نتیجے میں رینٹل پاور پلانٹس کے منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے۔

15/01/2010 16:24:23 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے