اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

بجلی کا شاٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا، عوام شدید پریشان:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔28مارچ۔2010ء) ملک بھر میں بجلی کا شاٹ فال پانچ ہزار میگاواٹ سے تجاوزکرگیاہے ۔ جس کی وجہ سے شہری علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں سولہ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔ بجلی کی پیداوار دس ہزار ایک سو پچاس میگاواٹ ہے جبکہ طلب چودہ ہزار نو سو پچاس میگاواٹ ہے ۔ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھریلو صارفین سمیت صنعتی شعبہ شدید متاثر ہوا ہے ۔ لاہور میں طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف تاجروں اور مختلف تنظیموں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔پیپکو حکام کے مطابق پندرہ اپریل تک بجلی کی پیداوار میں بہتری آئے گی ۔ جس سے لوڈشیڈنگ میں کمی ہوگی۔

28/03/2010 11:39:13 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے