اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

کراچی میں لوڈ شیڈنگ ، شہریوں کا جینا محال:
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔23مئی۔2010ء) اتوار کے روز عام تعطیل کے باوجود کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہریوں کامحال ہو گیا ۔ گزشتہ رات مختلف علاقوں میں ڈیفنس ، سرجانی ، سہراب گوٹھ اور ڈی ایچ اے کے گرڈ اسٹیشن بھی ٹرپ کر گئے جس کے باعث شہری کھلے آسمان کے نیچے رات گزارنے پر مجبور ہو گئے ۔

آج صبح سے ہی کراچی کے زیادہ تر حصوں میں وقفے وقفے سے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث گھروں میں واٹر پمپ نہ چلنے کے باعث پانی کی بھی شدید قلت واقع ہو گئی ہے ۔ دوسری جانب گزشتہ رات اوور لوڈنگ کے باعث ڈیفنس ، سرجانی ، سہراب گوٹھ اور ڈی ایچ اے کے گرڈ اسٹیشن بھی ٹرپ کر گئے جس کی وجہ سے سرجانی ٹاون ، دیفنس اور اس سے ملحقہ فیز ، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد ، نارتھ ناظم آباد ، گلستان جوہر میں کئی گھنٹے بجلی کا بریک ڈوان رہااور شہریوں نے رات کھلے مقامات پر گزاری۔

23/05/2010 12:11:04 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے