UrduPoint.com. <Home Page>
 

اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

ملک میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ روک دی گئی، وزیر پانی و بجلی:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی۔2010ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ روک دی گئی ہے دیامیربھاشاڈیم کیلئے لینڈ ایکوزیشن کی موبلائزیشن کا عمل جولائی میں شروع ہوگا ہائیڈل ذرائع سے زیادہ بجلی پیداکرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہستان میں 18 کروڑ یورو کی لاگت سے شروع کیے جانے والے کیال خوار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ معاہدے پر واپڈااورجرمن کمپنی لیہمیئر کے نمائندوں نے دستخط کیے ۔اس موقع پر راجہ پرویزاشرف نے نے کہاکہ اس پراجیکٹ سے 122 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی اور یہ پراجیکٹ واپڈا اور جرمن کمپنی لیہمیئر کی باہمی معاونت سے 2016ء تک مکمل ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ جمہوری حکومت صارفین کو سستی توانائی کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں ہائیڈل ذرائع سے بجلی کی زیادہ سے زیادہ پیداوار اور ہوا سمیت دیگر متبادل ذرائع بروئے کار لانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا ئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر اس سلسلے میں ایک زبردست اقدام اٹھایا جارہا ہے جس میں سستی توانائی کی پیداوار کیلئے ہائیڈل ذرائع پر مرکزی توجہ دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی رضا مندی سے دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے زمین حاصل کرلی گئی ہے زمین کے حصول کا مسئلہ طویل عرصے سے توجہ طلب تھا جسے وزیراعظم کے اقدام پر حل کیا گیا ہے دیامیر بھاشا ڈیم پر 12.5 ارب ڈالر لاگت آئے گی اور اس سے 45 سو میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے توانائی بچت مہم کے ذریعے ملک میں توانائی کے بحران کو موثر انداز میں نمٹایا ہے جس کے نتیجے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کم ہوئی ہے اور حکومت صنعتوں کو بجلی کی مکمل فراہمی کو یقینی بنانے کے قابل ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس مہم کی کامیابی کیلئے تاجروں  صحافیوں اور زندگی کے تمام شعبوں کے لوگوں کا کردار قابل تحسین ہے ۔

12/05/2010 16:46:03 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے
 

 

 


 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Langkawi Point
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2013. All rights reserved.