قومی توانائی کانفرنس جاری، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شریک:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔19اپریل 2010ء) دوروزہ قومی توانائی کانفرنس اسلام آباد میں جاری ہے۔ کانفرنس کی صدارت وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کررہے ہیں۔ کانفرنس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہیں۔ وفاقی وزیر پانی وبجلی راجہ پرویز اشرف کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں شرکا کو ملک میں جاری توانائی کے بحران اور بجلی کی طلب اور رسد کے امور پر بریفنگ درہے ہیں۔ذرائع کے مطابق کانفرنس میں ملک میں جاری توانائی کے بحران کے حل کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




