اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

بجلی کا شارٹ فال 1500 میگاواٹ ہو گیا، بلوچستان میں بجلی کا بحران جاری:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مئی۔2010ء) ملک میں بجلی کا شارٹ فال ایک ہزار پانچ سو پانچ میگاواٹ ہوگیا ہے جس کے باعث بڑے شہروں میں چار جبکہ دیہات اور چھوٹے شہروں میں سات گھنٹے کے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ بلوچستان میں بجلی کا بحران برقرار ہے۔

ڈی جی پیپکو کے مطابق بجلی کی پیداوار تیرہ ہزار ایک سو ستاسی اور طلب چودہ ہزارچھ سو بانوے میگاواٹ ہے۔ کے ای ایس سی کو پانچ سو اسی میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ پیپکو کا کہنا ہے کہ رواں ماہ آئی پی پیز کے نئے پیداواری یونٹس کام شروع کردیں گے جس کے نتیجے میں نیشنل گریڈ میں پانچ سو میگاواٹ بجلی کے اضافے کی توقع ہے۔ جس سے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ میں مزید کمی ہوگی۔

دوسری جانب بلوچستان میں تین ہفتے قبل تخریب کاری کا نشانہ بنائی گئی ٹرانسمیشن لائن کی مرمت نہ ہونے سے صوبے کے چودہ اضلاع میں بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جاری ہے۔ جس کے خلاف شہریوں اور زمینداروں نے احتجاج کیا ہے۔

13/05/2010 13:21:19 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے