جہلم، لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید مظاہرہ، پولیس کی فائرنگ، پانچ افراد زخمی:
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔17 اپریل ۔2010ء) جہلم میں لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرے پر پولیس کی فائرنگ سے پانچ افراد زخمی ہوگئے، مرکزی انجمن تاجران نے کل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ جہلم میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر آ گئے۔ مشتعل مظاہرین نے مظاہرے کے دوران ون فائیو اور فائر بریگیڈ کے دفاتر کو آگ لگا دی۔ مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کر دی۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ مرکزی انجمن تاجران نے کل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




