اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

ملک میں بجلی کی کمی دو ہزار دو سو بائیس میگا واٹ تک پہنچ گئی:
اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔04جنوری۔ 2010ء) ملک میں ہائیڈرل پاوور جنریشن میں کمی کے باعث بجلی کا شارٹ فال دو ہزار دو سو بائیس میگاواٹ تک جا پہنچا ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 7486 میگاواٹ ہے جبکہ مانگ9703میگاواٹ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ہائیڈل پاوور جنریشن صرف پانچ سو سترہ میگاواٹ ہے۔جبکہ تھرمل ذرائع سے 2261 اور آئی پی پیز سے4708میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق تربیلا سے پانی کے اخراج میں مسلسل کمی کے باعث ڈیم کے بارہ یونٹس بند ہیں اوروہاں سے بجلی کی پیداوار ڈیڑھ سو میگاواٹ کے لگ بھگ رہ گئی ہے۔

04/01/2010 13:36:41 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے