اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

ملک میں بجلی کا شارٹ فال دو ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔05جنوری۔ 2010ء) ملک میں بجلی کاشارٹ فال دو ہزار باون میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔جس کی وجہ سے ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ اسلام آباد میں وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوارسات ہزار دو سو پچانوے میگاواٹ ہے،جبکہ مانگ نو ہزار تین سو سینتالیس میگاواٹ ہے۔ذرائع کے مطابق ہائیڈرل پاوور جنریشن صرف پانچ سو ستاون میگاواٹ ہے ۔ جینکوز سے دو ہزار تین سو اڑتالیس اور آئی پی پیز سے چار ہزار تین سو نوے میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے اور کراچی میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کے ای ایس سی کو چھ سو ترپن میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

05/01/2010 13:37:15 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے